پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی اقدام کیخلاف احتجاج کرتے 6 مظاہرین شہید

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 مظاہرین شہید ہوگئے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں سخت کرفیو کے باوجود بھی مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقوں سری نگر، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں مظاہرین نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی مسنوخی کے خلاف احتجاج کیا۔

غاصب بھارتی فوج نے مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بھی سری نگر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسوگیس کے بے دریغ استعمال کی تصدیق کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کیے گئے۔

وادی میں احتجاج کو روکنے کے لیے ٹی وی چینلز، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس کے باعث کئی اخبارات بھی نہیں چھپ سکے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button