پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Related Articles

Back to top button