پاکستانی خبریں

اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے، شیخ رشید احمد

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ترمیم کر کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دانت نکال دیئے گئے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہو سکتی اور سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں اور اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کر دیان چاہیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button