پاکستانی خبریں

پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے معاہدے پر دستخط

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد کی جانب اہم قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں. اس معاہدے کے تحت پی بی ایس ملک کی آبادی کے اعداد و شمار کو کم سے کم وقت میں درست اور جامع…

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی بی ایس ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت نادرا ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ ڈیوائسز اور آئی ٹی سسٹم کواستعمال کرتے ہوئے ایک سسٹم ترتیب دے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے پی بی ایس مردم شماری کا ڈیٹا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بروقت فراہم کرے گا، اس جدید نظام سے ملک میں انتخابی حلقوں کی تیزی کے ساتھ درست طریقے سے حد بندی کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button