پاکستانی خبریں

یوسف رضا گیلانی کے خلاف غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے ان کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے ستائیس اگست کی نئی تاریخ مقرر کی ہے۔

سماعت کے آغاز پر احتساب عدالت کے جج طاہر محمود نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی ہے؟ کیا سارے ملزمان حاضر ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مستقل استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں مستقل استثنیٰ کی سہولت عدالت نے دی ہے۔

اس موقع پر جج طاہر محمود نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی ہے انعام اکبر کو کیوں پیش نہیں کیا گیا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انعام اکبر کے خلاف کراچی میں کیسز چل رہے ہیں اس کو آج ان پیش نہیں کیا جا سکا۔

بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 اگست کی نئی تاریخ مقرر کردی ہے

احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے ستائیس اگست کی نئی تاریخ مقرر کی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے ان کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر احتساب عدالت کے جج طاہر محمود نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی ہے؟ کیا سارے ملزمان حاضر ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مستقل استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں مستقل استثنیٰ کی سہولت عدالت نے دی ہے۔

اس موقع پر جج طاہر محمود نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی ہے انعام اکبر کو کیوں پیش نہیں کیا گیا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انعام اکبر کے خلاف کراچی میں کیسز چل رہے ہیں اس آج ان پیش نہیں کیا جا سکا۔

Related Articles

Back to top button