پاکستانی خبریں

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسپیکر کے بجائے ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار گورنر کی چھٹی کے دوران اسپیکر کے بجائے ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بیرون ملک روانگی پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری قائم مقام گورنر سندھ ہوں گی۔ وفاقی حکومت کی کابینہ ڈویژن نے آئین کے آرٹیکل 104 کے تحت ریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر سندھ بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل 6 اگست کو حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کو قائم مقام گورنر بنایا گیا ہے۔

آئین کے مطابق گورنر سندھ کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو قائم مقام گورنر بنایا جاتا ہے تاہم آغا سراج درانی نیب کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کی وجہ سے ریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر سندھ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button