پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر امریکہ کا موقف بھی آگیا, صورتحال کا کون لے رہا بغور جائزہ ؟

امریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، بھارت اس اقدام کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گرفتاریوں اور نظر بندیوں پر تشویش ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، ایل او سی پر فریقین امن و استحکام برقرار رکھیں۔

Related Articles

Back to top button