پاکستانی خبریں

مودی جو گجرات کا قصائی تھا ، اب کشمیر کا قصائی بن رہا ہے: کس نے توڑی خاموشی ؟

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وہ جو کشمیر پر سیاست کرتے تھے ، وہ کہاں ہیں ؟ صرف ایک ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا ، وزیر اعظم عمران خان کوعملی اقدام اٹھانا پڑ ے گا ، انتہا پسند وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر پر تاریخی حملہ ہورہا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی جو گجرات کا قصائی تھا ، اب کشمیر کا قصائی بن رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کوجو سٹیٹس نہرو اور عالمی اداروں نے دیا تھا ، انتہا پسند نے غیر آئینی طریقے سے ختم کیاہے ۔ وہ جو کشمیر پر سیاست کرتے تھے ، وہ کہاں ہیں ؟ صرف ایک ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا ، وزیر اعظم عمران خان کوعملی اقدام اٹھانا پڑ ے گا ۔وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، اس وقت وزیر خارجہ کویہاں ہونا چاہئے تھا لیکن وہ سعودی عرب میں بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر پر تاریخی حملہ ہورہاہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کوغیر جمہوری طریقے سے ختم کیا گیا ہے ، ہم کشمیریوں کی لڑائی لڑیں گے اور بھارت کے انتہاءپسندانہ اقدامات دنیا کے سامنے لائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ اتنا اہم نہیں تھا ہمیں اقوام متحدہ کوجگاناپڑے گااور اپنے بہنوں اور بھائیوں کی آواز پہنچانا پڑے گی ۔

Related Articles

Back to top button