پاکستانی خبریں

پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں ہوئی طلبی، پھر کیا ہوا ؟ جانیے اس خبر میں

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کودفترخارجہ طلب کے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے ۔ بھارتی ہائی کمشنر کواحتجاج مراسلہ تھمایا گیا ۔

واضح رہے کہ  بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ،مودی حکومت نے راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق4 بل پیش کر دیئے ،بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی تمام شقیں ختم کرنے کا اعلان کردیااورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی فرمان جاری کردیا،بھارتی صدرنے مقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سے بھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائےگی ،مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی،نئے قانون کے تحت لداخ کومقبوضہ کشمیر سے الگ کردیاگیا،بھارتی صدرنے گورنرکاعہدہ ختم کردیااوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کردیئے۔

Related Articles

Back to top button