پاکستانی خبریں

ہندوستا ن ایک دہشت گرد ریاست کے طورپر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ہندوستا ن ایک دہشت گرد ریاست کے طورپر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے ، سیکولر ازم ایک لبادہ تھا اور اس کے اندر سے چھپی ہوئی ہندوتوا کی مکروہ سوچ برآمد ہوئی ،بھارت کا کشمیر سے متعلق صدارتی حکم ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے ، بھارت نے ایک آرڈیننس کے…

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کہ سامنے بے نقاب ہوگیاہے ، ہندوستان نے ثابت کردیاہے کہ سیکولر ازم ایک لبادہ تھا اور اس کے اندر سے چھپی ہوئے ہندوتوا کی مکروہ سوچ برآمد ہوئی اور اس کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے ، پاکستان اپنے بہن بھائیوں کی لئے سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر جو اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا یہ جان چکی ہے کہ امن کا داعی کون ہے اور امن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالا کون ہے ۔ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں، بھارت کی ریاستی دہشتگردی دنیا کے سامنے آچکی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوستا ن ایک دہشت گرد ریاست کے طورپر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے ۔ بھارت کی زہریلی سوچ نے خطے کے امن سے کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو عالمی سطح پر مانا گیا اور ٹرمپ نے بھی کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت نے خطے کے امن کوداﺅ لگایا اور خطے کے امن کا دشمن بن کر سامنے آیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں فلیش پوائنٹ کشمیر ہے اور بھارت نے اس کو جان بوجھ کر اپنا حصہ بنا کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان کا اس خطے میں امن سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ، ہندوستان اس خطے کے امن کادشمن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بیٹھی پاکستان کی سیاسی قیادت اور رہنماﺅں جنہوں نے کشمیر کے لئے یکجا ہوکر پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے ، ان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت تمام ترذاتی اور سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کاہے ، یہ آوازیں پاکستان سے کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کریں گی، میں میڈیا کوبھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ میڈیا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اس نا انصافی کواجاگر کررہاہے اور خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارا بیانیہ زیادہ سے زیادہ پروموٹ ہونا چاہئے ، ہم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ مانتے ہیں اور مستقبل میں بھی مانتے رہیں گے ، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ہراول دستہ ثابت ہوگا اور وہ تمام اقدامات کئے جائیںگے جو کشمیریوں کی آزادی میں معاون بنیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ کاغذی کارروائی کشمیریوں کوان کا حق مانگنے سے بعض نہیں رکھ سکتی ، بھارت کا کشمیر سے متعلق صدارتی حکم ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے ، بھارت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے کشمیریوں کویرغمال بنانے کی کوشش کی ہے ، کشمیر کامقدمہ پاکستان کے 22کروڑعوام لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button