پاکستانی خبریں

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی اعلانات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کے اعلانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے، بطور فریق پاکستان اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ہرممکن قدم اٹھائے گا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کشمیری عوام کی ساتھ کھڑا ہے، کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رہےگی۔

یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button