پاکستانی خبریں

کشمیری رہنما یاسین کو قتل کرنے کی کوشش، مشعال ملک کی مدد کی اپیل

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان کے شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سخت بیمار ہیں، تہاڑ جیل کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے۔ مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو یاسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرنہیں چھوڑ رہی. مشعال ملک نے کہا تھا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہی ہیں.

 

Related Articles

Back to top button