پاکستانی خبریں

اسحاق ڈار کے بعد اب کس نواز لیگ کے رہنما کی جائیداد ضبط؟؟ خبر سامنے آگئی

قومی احتساب بیورو نے صدر نواز لیگ شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبطی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

نیب لاہورنے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 بارطلبی کے نوٹس جاری کئے گئے، چیئرمین نیب نے سلمان شہبازکے وارنٹ جاری کررکھے ہیں، سلمان شہباز بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سلمان شہبازکی جائیداد ضبطی کیلئے کارروائی کا حکم دے۔

 

Related Articles

Back to top button