پاکستانی خبریں

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نےگرمی کی شدید لہر کے باعث نجی اسکولوں کو اوقات کارکم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کےنجی اسکول 27 مئی سے اوقات کار 11 بجے تک کردیں، اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button