پاکستانی خبریں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں مسترد

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں مسترد ہو گئی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوسکی۔11ارکان نےوزیراعلیٰ کے خلاف تحریک حمایت کی۔وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک پیش کرنےکیلئے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی۔

جام کمال کا ہم خیال گروپ مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکا۔ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے پر قرارداد پیش کرنے کی کارروائی مسترد کر دی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط کیے تھے۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر حکومتی رکن اسدبلوچ اور یار محمد رند میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط کیے تھے۔ جن میں سے مبین خلجی گذشتہ شب قدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کرچکے تھے۔

Related Articles

Back to top button