پاکستانی خبریں

وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے مولانا فضل الرحمان کی گمشدگی کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کی گمشدگی کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل مولانا فضل الرحمان کی تلاش میں سرگرداں ہو گئیں۔

زرتاج گل نے اپنے ٹویٹر پیغام مین لکھا ہے کہ ’’اعلان گمشدگی! جب سے سینٹ کے انتخابات ہوئے تب سے ایک جانا پہچانا فضل الرحمن نامی شخص لاپتہ ہے، معلومات پلیز۔

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی ناکامی کےبعد سے مولانا فضل الرحمان سامنے نہین آئے ہیں۔ انہوں نے سینیٹ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تھریک لانے کا فیصلہ کیا تھا اور تحریک کی ناکامی کے بعد سے وہ میڈیا پر نہیں آئے۔

اب حکومتی وزراء نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سینیٹ چیئرمین کے لیے ہونے والے الیکشن کے بعد سے ابھی تک ان کے ھوالے سے صرف ایک بیان سامنے آیا جس مین انہون نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کی مذمت کی اس کے علاوہ ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان نظر بند کردیا جائے گا، مجھے یہ بھی اندیشہ ہے کہ اب مولانا فضل الرحمان کے خلاف کاروائی سخت ہوگی، مولانا فضل الرحمان کیخلاف زمینوں کے علاوہ بھی کرپشن کیسز ہیں۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اکتوبر تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے جبکہ کارکنان کو ملین مارچ کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button