پاکستانی خبریں

مسلہ کشمیر پر مشعال ملک نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کیا

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں‌ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کیا منصوبہ ہے، ابھی یہ واضح نہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی۔

ان کے مطابق بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرن ہیں چھوڑ رہی۔ مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں.

خیال رہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں‌ ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس ہے۔ کشمیری عوام نے اشیائے خورونوش ذخیرہ لی ہے، پیٹرول پمپس بند ہوگئے، حالات شدید کشیدہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button