پاکستانی خبریں
کشمیر میں بھارتی درندگی، وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان نے آج طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 4, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔