پاکستانی خبریں

بلاول کی وزیراعظم سے امیدیں وابستہ، پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی لیڈر شپ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی رہنما سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الزام تراشیوں سے گریز کریں، جب تک پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ نہ آجائے، کوئی بیان بازی نہیں کرے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی اپنے تحفظات سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کرے گی، اے پی سی میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے معاملے کو بھی دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھئے: کیا واقعی بلاول بھٹو زرداری خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے تحریک جمع کرائیں گے؟ جانیے اندرونی حقائق

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کھلے عام دھاندلی ہوئی، صادق سنجرانی مستعفی ہوں، خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے تحریک جمع کرائیں گے، امید ہے عمران خان بھی ساتھ دیں گے۔

Related Articles

Back to top button