پاکستانی خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا، خلاف ورزی سے متعلق کسے خط لکھ دیا؟ سب سامنے آ گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کے باوجود بھارت کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے، شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے استعمال پر اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق خط بھی لکھا ہے، بھارت نے معصوم شہریوں پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال شروع کردیاہے جو بین الاقوامی قوانین اور جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں،لگتا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکاہے، امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن بھارت اب بھی مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے،دنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کےلئے ہماری بھرپور توجہ مرکوز ہے،دنیا افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوشش دیکھ رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button