پاکستانی خبریں

ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی پاکستان میں بندش کی درخواست

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی پاکستان میں بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ندیم سرور نے درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہے اور ا س میں وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑتک جا پہنچی ہے۔

Related Articles

Back to top button