پاکستانی خبریں

بھارت کا ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال، 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا ایک اور گھناؤنا اقدام بے نقاب کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کو جنیوا کنونشن اور عالمی برادری کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دے دیا۔ عالمی برادری سے ایل او سی پر…

جنونی بھارت کا ایل او سی کی خلاف ورزی ، فائرنگ اور گولہ باری سے دل نہ بھرا تو کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر کے جنگی جنون کا ثبوت دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جنگی جنون کی گھناونی حقیقت آشکار کر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں بھارت کی طرف سے کلسٹر ٹوائے بم کا شہری آبادی پر استعمال جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کیا۔بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 30 اور 31 جولائی کو شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

کلسٹرٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت 2شہری شہید ہوئے جب کہ گیارہ زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی برادری سے بھارت کے انسانیت سوز اقدام اور عام شہریوں پر خطرناک بم کے استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹرٹوائے بم پھٹنے کےبعد بلیڈ کی طرح ہزاروں
ٹکڑوں میں پھیلتاہے اور اس کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے

Related Articles

Back to top button