پاکستانی خبریں

برطانیہ کا تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ جیسے فلپس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی باربار کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

جیسے فلپس ان دنوں آزاد جموں کشمیر کے دورے پر ہیں انہوں نے مظفرآباد میں ایک بیان میں اپنے ملک خصوصاً وزیراعظم بورس جانسن پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا چونکہ تنازعہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے اس لئے یہ اسکی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکا جلد پائیدار اور مستقل حل یقینی بنائے۔ صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو خطے کی علاقائی اورعالمی صورتحال کے تناظر میں بروقت قرار دیتے ہوئے جیسے فلپس نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button