پاکستانی خبریں

پنجاب حکومت کا عیدالضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے بھی عیدالضحیٰ پر چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین 12 اگست سے 15 اگست تک عید کی تعطیلات کریں گے جبکہ مجموعی طور پر بیشتر سرکاری ملازمین عیدالااضحی پر پوار ہفتہ چھٹیاں نہیں کریں گے۔

دوسری جانب پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کو ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ذوالقعدہ کے 30دن مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر 12اگست کو عیدالاضحٰی منانےکا فیصلہ سنایا گیا جبکہ اسی روز پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ متوقع ہے لیکن برطانیہ میں اختلافات کی وجہ سے دو عیدین ہونے کا امکان ہے ۔

Related Articles

Back to top button