پاکستانی خبریں

لوک ورثہ کرپشن ریفرنس: پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی، پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور لوک ورثہ کے سابق افسران مظہرالسلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم سب نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے اگلی سماعت پر ایک گواہ کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد اور قومی خزانے کو 30 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

 

Related Articles

Back to top button