پاکستانی خبریں

ایف آئی اے نے نواز شریف کے 2 بھتیجوں کو سعودی عرب روانہ ہونے سے روک دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہونے والی پرواز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے 2 بھتیجوں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

میاں نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے دونوں بیٹے یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جب انہیں ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے مدینہ کے لیے روانہ ہونے والی پرواز سے آف لوڈ کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے نام پروژنل نیشنل آئیڈینٹیٹیز لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل تھے، یہ امیگریشن قوانین کے تحت متعارف کروائی گئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کی طرز کی نئی فہرست ہے جس کے تحت حکومتی شعبے کی درخواست پر مسافروں کو ملک چھوڑنے سے روکا جاسکتا ہے۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوسف عباس اور مریم نواز نے تحقیقات میں شمولیت اختیار کی لیکن سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو پہچاننے اور رقم کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے اور مریم نواز نوٹس میں بھجوائے سوالوں کے علاوہ کسی سوال کا جواب نہیں دے سکیں۔

Related Articles

Back to top button