پاکستانی خبریں

ووٹ ہار گئے اور نوٹ جیت گئے، سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے چیئرمین سینیٹ صادق خان سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر رد عمل میں کہاہے کہ ووٹ ہار گئے، نوٹ جیت گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اپوزیشن ہار کر بھی جیت گئی، حکومت جیت کر بھی ہار گئی،14ارکان کی وفاداری بدلنے کے باوجود چیئرمین سینیٹ تحریک عدم اعتماد میں اکثریت نہیں لے سکے، چیئرمن سینیٹ کے خلاف 50ارکان نے اور ان کے حق میں44نے ووٹ دئے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آج جمہوری قوتیں کمزور اور فسطائی طاقتیں مضبوط ہوئی ہیں۔

آج پارلیمنٹ کے اندر سے جمہوری عمل پر وار کیا گیا ہے، آج پاکستان کی جمہوریت کیلئے شرمناک دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھونے کے بعد چیئرمن سینیٹ کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ قرارداد کے حق میں تو 64ارکان کھڑے ہوئے۔

Related Articles

Back to top button