پاکستانی خبریں

آج ہار میں بھی ہماری جیت ہے، سب سینیٹرز سے حساب ہو گا ، یہ تاریخی جملے کس نے کہہ کر سب کو حیران کر دیا؟

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں کھلے عام حملہ ہوا ،اخلاقی طور پر چیئر مین سینیٹ کو آج بھی ووٹ دینا چاہیے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن میں دیکھیں گے کہ کس نے ضمیر بیچا اور ان سے حساب لیں گے ۔ اپوزیشن کے ساتھ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک نے دیکھا کہ عوام دشمن حکومت کے حملے جاری ہیں ۔

آج ملک کی تاریخ میں پٹرول کی قیمت سب سے زیاد ہ ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 64 ارکان نے اپوزیشن کے ساتھ تھے لیکن خفیہ رائے شماری میں پچاس ووٹ دئیے ۔ آج جن سینیٹر ز نے اپنی پارٹیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان سے حساب لیں گے اور ساتھ ساتھ سلیکٹڈ حکومت سے بھی حساب لیں گے ۔ بلاول بھٹونے کہا کہ آج ہار کر بھی ہماری جیت ہوئی ۔ ہم نے حکومت کو ایکسپوز کیا ،آج جمہوریت کا جنازہ نکلا ۔

Related Articles

Back to top button