پاکستانی خبریں

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے، بڑا بیان جاری کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوٹیلی فون کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے صادق سنجرانی سے کہا ’ آپ نے ثابت کیاکہ آپ پر ایوان کااعتماد ہے۔‘ چیئرمین سینیٹ نے تحریک ناکام ہونے پر وزیر اعظم سے کہا ’ اللہ کا کرم ہوا ہے۔‘

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کیلئے 53 ووٹ چاہئیں تھے لیکن 64 ارکان رکھنے والی اپوزیشن قرار داد کے حق میں صرف 50 ووٹ ہی حاصل کرپائی۔

Related Articles

Back to top button