پاکستانی خبریں

مستقبل میں خطے کو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے, شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کراچی میں نالوں کی بندش شاپنگ بیگز کی وجہ سے ہے۔

مستقبل میں خطے کو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی ملک کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کپتان اکیلا ٹیم کو نہیں جتوا سکتا۔

عوام کو شامل کر کے ہی خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو بہترکرنا ہم سب کا فرض ہے۔

پلاسٹک بیگ میں کوڑا ڈال کر پھینکا جاتا ہے، کراچی میں نالے بند ہونے کی وجہ شاپنگ بیگز ہیں، انہوں نے کہا کہ سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے، ہم مل کر کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقل میں خطے کو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے، نوجوانوں نے تبدیلی لا کر دکھائی ہے، نوجوان ہی تبدیلی لا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ملک کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، شاپنگ بیگز کی روک تھام کیلئے 14اگست سے مہم شروع کریں گے، کلین اینڈگرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button