پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے آصف علی زرداری سے متعلق بڑی بات کہہ دی، تفصیلات جانیے اس خبر میں

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ آصف زرداری کی جب گردن کاٹی گئی ، وہ اس وقت نہیں جھکے ، اب وہ تحریک انصاف کی حکومت کے آگے کیا جھکیں گے؟

چودھری منظور نے کہا کہ تحریک انصا ف ہمیں اخلاقی قدریں سکھانے سے پہلے ذرا اپنی اخلاقی قدریں بھی دیکھ لے ، ایم کیو ایم وہی ہے جس کو غدار کہاجاتا تھا ، آج ان کوساتھ بٹھایا ہوا ہے ، آدھی سے زیادہ کابینہ نیب زدہ ہے ، ہم نے عدالتوں میں جواب دیناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب والے عدالت میں چودہ ارب کی ٹرانزکشن سے تین کروڑ پر آجاتے ہیں ، یہ کیاتماشہ کیا جارہا ہے ؟ آصف زرداری کی جب گردن کاٹی گئی ، وہ اس وقت نہیں جھکے ، اب وہ تحریک انصاف کی حکومت کے آگے کیا جھکیں گے ؟

Related Articles

Back to top button