پاکستانی خبریں

چیئرمین سینیٹ آج مستعفی ہوجائیں تو اچھا ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو اچھا ہے ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ آج اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ،اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبرز زیادہ ہیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کو پہلے مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں، اچھا ہوگا کہ آج ہی چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دے دیں ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر کل بروز جمعرات خفیہ رائے شماری کی جائے گی۔

حکومت نے صادق سنجرانی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے جب کہ اپوزیشن نے تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button