پاکستانی خبریں

شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی بن عبد اللہ الشبانہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی بن عبد اللہ الشبانہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں تاریخی، ثقافتی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کی اہم علاقائی اور عالمی امور پر مماثلت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورہ پاکستان نے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا قیام خوش آئند ہے۔ حج کوٹہ 2 لاکھ تک بڑھانے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

Related Articles

Back to top button