پاکستانی خبریں

گیس چوروں کی ضمانت نہیں، 14 سال قید کی سزا بنتی ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ گیس چوروں کو ضمانت نہیں دے سکتے، ملزم پر عائد جرم ثابت ہوگیا تو 14 سال قید کی سزا بنتی ہے، گیس چوروں کے لیے14 سال سزا کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لکی مروت کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ملزم چوری کی گیس سےبجلی بنا کر فروخت کرتاتھا، متعلقہ محکمہ پوچھنے آئے تو پستول تان لیتا تھا اور ملزم کے گھر سے جنریٹر بھی برآمد ہوا۔

وکیل صفائی نے بتایا لکی مروت میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، اتنی لوڈشیڈنگ میں جنریٹر رکھنا سب کی مجبوری ہے، جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا ملزم پورے محلے کو بجلی فروخت کرتا تھا۔

عدالت نے لکی مروت کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ، قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس میں کہا گیس چوروں کو ضمانت نہیں دے سکتے، ملزم پرعائدجرم ثابت ہوگیا تو14 سال قیدکی سزابنتی ہے ، گیس چوروں کےلیے14سال سزا کم ہے۔

خیال رہے لکی مروت سےتعلق رکھنے والے ملزم پر رواں سال مارچ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا، جسٹس شیخ عظمت سعید چیف جسٹس آصف کھوسہ کے بیرون ملک دورے کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

Related Articles

Back to top button