پاکستانی خبریں

حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل کو منظور نہیں بلڈوز کرے گی، شیری رحمان

پاکستان پیپپلز پارٹی کے سینئیر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل کو منظور نہیں بلڈوز کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا  کی مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔سب کو احساس ہے اس منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی۔

 

ان کا کہا تھا حکومتی اتحادی بظاہر کسی دبائو کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے۔ 

شیری رحمان کا کہنا تھا ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سینکڑوں چیزیں لگژری اشیاء ہیں۔

نائب صدر پیپلز پار ٹی کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے بعد بھی دعوہ کر رہے کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہے ہیں۔ اس سے 12.30 فیصد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا

Related Articles

Back to top button