پاکستانی خبریں

پی ٹی اے کا مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کیلیے بڑا اعلان

مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے پی ٹی اے نے مفت آن نیٹ کالز کی سہولت دے دی۔

پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق، صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button