پاکستانی خبریں

اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی۔طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی۔ اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔ طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودی عرب کے لیےروانہ ہوجائے گا۔

ائیر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button