پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت کا شہبازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

نواز شریف کے لندن سے واپس نہ آنے پر حکومت نے نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت شہبازشریف کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کی ضمانت دی تھی۔ نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

اس سے پہلے گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز شریف آنہیں رہے لائے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے خود کبھی واپس نہیں آنا۔ حکومت انہیں واپس لے کر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ قانون پر کام کررہے ہیں۔ نواز شریف اگر خود جلد واپس نہیں آتے تو ہم نے برطانیہ سے معاملات حل کرلیے ہیں۔ نواز شریف کو قیدیوں کے تبادلے کے تحت ہم خود لائیں گے۔

Related Articles

Back to top button