پاکستانی خبریں

انتطار کی گھڑیاں ختم، شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری آگئی

کراچی میں شہریوں کے لیے گرین لائن بس سروس کا آغاز کل 25 دسمبر کو ہوگا۔کراچی گرین لائن بس ابتدائی طور پر محدود آپریشن کے ساتھ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائے گی۔

ترجمان سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق گرین لائن کی 80 میں سے 25 بسیں چلیں گی اور 10 جنوری 2022 سے گرین لائن بس مکمل طور پر چلے گی۔
گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں ن لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا اور 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

دعویٰ تو یہ تھا کہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا لیکن سابق وفاقی حکومت کا کیا ہوا وعدہ 5 سال 9 ماہ بعد سچ ہوا۔

Related Articles

Back to top button