پاکستانی خبریں

کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 898ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 322 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار811 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.6 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 077، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 121، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار438،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار392، بلوچستان میں 33 ہزار 617، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button