پاکستانی خبریں

او آئی سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج اپنی مؤثر سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں بھی امن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 38 ملین عوام کو بھوک اور غربت سے بچانا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے مسئلے پر پوری دنیا کو جگانے کی کوشش کی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دی ہے۔

Related Articles

Back to top button