پاکستانی خبریں

مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے حکمت عملی اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور تیاریوں کی تعریف کی اور ایل او سی کے کوٹ کوٹیراسیکٹر پر جوانوں سے بات چیت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button