پاکستانی خبریں

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چودھری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم کو پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پربریف کیا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں اوورسیز گلوبل کنونشن میں بھی شریک ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button