پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 4بجے طلب کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گفتگو بھی ہوگی۔

دوسری جانب حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج 3 بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، ایوان بالا کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔

ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔

Related Articles

Back to top button