پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ اراکین کو او آئی سی اجلاس کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔کابینہ اجلاس میں بیرونی قرضوں اور…

وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں کونسل آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔

نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس میں کے پی ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔آئی سی ٹی پولیس ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں  شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔

بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیاں کی منظوری دی جائے گی۔ جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی۔ میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے  کا حصہ ہے۔

Related Articles

Back to top button