پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے

غیرحتمی غیر سرکاری نتئاج کے مطابق میئرپشاور کیلیےپی ٹی آئی کےرضوان بنگش388ووٹ لےکر ‏آگے ہیں جب کہ باجوڑ تحصیل نواگئی پرجماعت اسلامی کےلطیف جان397ووٹ لے کر آگے ہیں۔

ہری پور4 پولنگ اسٹیشن پر آزادامیدوار خیام اسلام386 ووٹ لےکرآگے اور چارسدہ تحصیل اے این ‏پی کے تیمور خٹک240 ووٹ لےکرآگے ہیں۔

ٹانک گلشن کالونی میں پی ٹی آئی کےمحمدرمضان183ووٹ لےکر آگے ہیں۔ میئر مردان کی نشست ‏پر اےاین پی کے حمایت اللہ73ووٹ لےکر آگے اور میئرکوہاٹ کی نشست پر آازاد امیدوار شفیع ‏جان 27ووٹ لے کرآگے ہیں۔

پشاور:میئرکی نشست پر 8پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ، پی ٹی آئی امیدوار ‏محمدرضوان 1025ووٹ لے کر آگے، جےیوآئی ف کے امیدوار زبیر علی 686ووٹ لے کرپیچھے

کوہاٹ:میئرکی نشست پر 7پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کےسلمان شنواری ‏‏1148ووٹ لیکر آگے، آزاد امیدوار شفیع جان386ووٹ لیکرپیچھے

ہنگو:تحصیل ہنگو چیئرمین کی نشست پر 9پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار عامر غنی ‏‏1117ووٹ لیکر آگے، جےیوآئی ف امیدوار محمد قاسم970ووٹ لیکرپیچھے

ہری پور:تحصیل ہری پور چیئرمین نشست پر3پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزادامیدوار سمیع ‏اللہ521ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے اختر نواز221 ووٹ لےکر پیچھے

Related Articles

Back to top button