پاکستانی خبریں

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کس سے اور کیونکر معافی مانگ لی؟ بڑی خبر آگئی

نیب کی جانب سے نازیبا گفتگو پر نوٹس لیے جانے کے بعد پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے معذرت کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا کہناتھا کہ اگر میری بات گراں گزری ہے تو میں اس پر معذرت کرتاہوں ، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ترجمان نیب کے مطابق سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے میڈیا گفتگومیں نیب افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ،نوٹس میں نیب افسروں سے معافی کا مطالبہ کیا جائے گا،

ترجمان کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال نے معافنی نہ مانگی تو عدالت میں جائیں گے۔نیب کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کی جانب سے کراچی میں 30 ہزار کروڑ خرچ روپے خرچ کئے گئے،خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں ،ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب قومی ادارہ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہا ہے،مصطفی کمال کی نازیباگفتگو نیب کی ساکھ مجروح کرنے کی مذموم کوشش ہے،مصطفی کمال تنقید کی بجائے اپنی توانائی مقدمے میں دفاع پر خرچ کریں۔

 

Related Articles

Back to top button