پاکستانی خبریں

موبائل سروس کا فیصلہ کل مشاورت سے کریں گے: وزیر داخلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان آ گیا۔

اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button