پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا ہر کام بے ایمانی پر مبنی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جن کو عوام کے دکھوں کی پرواہ نہیں انہیں اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے۔ خاقان عباسی کا مزید کہنا…

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک ایک کرکے مختلف اسکینڈل سامنے آرہے ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال ان پر خاموش ہیں۔

اس سے قبل عباسی نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ مشکل دن سسٹم میں مداخلت کی وجہ سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری سے حکومت نے خود کو این آر او دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ہر محکمے میں سکینڈل ہیں، ہم آج تک یہ نہیں جان سکے کہ ہم نے کون سا جرم کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button