پاکستانی خبریں

کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا، مہلک وائرس سے مزید 250 افراد متاثر

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 839 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 250 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں36 ہزار 944کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 710، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 937،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار146، بلوچستان میں 33 ہزار 536، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 615 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 638، خیبرپختونخوا 5 ہزار 894، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button